ہنگو میں لوکل گورنمنٹ ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ہنگو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اور 27 ستمبر، ہفتہ اور اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے لیے ورکنگ ڈیز قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کے تمام سیکرٹریز سمیت کلاس فور کے عملے کو مذکورہ دونوں دن دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مقررہ دنوں میں غیر حاضر رہنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں گورنر راج کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی
تمام متعلقہ عملے کو حاضری کی تصدیق کے لیے تاریخ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹری ورکرز اور سوئپرز کو بھی 27 ستمبر بروز اتوار فیلڈ میں ڈیوٹی انجام دینے کے لیے مامور کیا گیا ہے۔
حکام نے تمام متعلقہ ملازمین کو جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔