کے پی میں گورنر راج کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی

KP Governor Rule
فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے مشاورت ہوئی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا امکان موجود ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے، صوبے میں امن و امان، لاقانونیت اور دہشت گردی سمیت مختلف مسائل موجود ہیں، جنہیں دیکھتے ہوئے اس معاملے پر مشاورت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مارچ کے لیے واضح تیاری نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے بعض ارکان گرفتاریاں دے رہے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس سے متعلق مجوزہ قانون پر بھی اعتراضات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پولیس کے نظام پر زیادہ اختیار چاہتی ہے اور آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کی تقرریوں سے متعلق اختیارات حاصل کرنا چاہتی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ ایسے اقدام کے خلاف کھڑے ہوں گے، صوبے کی موجودہ صورتحال میں امن و امان کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی لانگ مارچ: فیض آباد کے ہوٹلز بند کرا دیے گئے

واضح رہے کہ گورنر راج کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ہفتے مختلف قانونی امکانات پر مشاورت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت کا فی الحال گورنر راج نافذ کرنے کا منصوبہ نہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں