پی ٹی آئی کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

پاکستان تحریک انصاف
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو، ہماری جانب سے دروازے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم ایک ایسی ٹیم تشکیل دیں جس میں بااختیار اور فیصلہ سازی کرنے والے افراد شامل ہوں تاکہ مسائل کا قابل عمل حل نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد لانگ مارچ ہو صورت ہو گا، سہیل آفریدی کا دوٹوک پیغام

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ شخصیات سے رابطے جاری ہیں اور حالیہ واقعات کے حوالے سے اپنا مؤقف پہنچایا جا چکا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو صورتحال کو مزید کشیدہ کریں، کیونکہ گرفتاریاں حالات کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ حالات کو بگڑنے سے روکا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ پارلیمنٹ، سینیٹ اور دیگر فورمز پر آواز اٹھائی گئی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیاسی چیمپئن بتائیں کہ احتجاج کے علاوہ ان کے پاس اور کیا راستہ رہ جاتا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں