اسلام آباد لانگ مارچ ہو صورت ہو گا، سہیل آفریدی کا دوٹوک پیغام

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس/فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس/فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عوامی و جمہوری لوگ ہیں، اسلام آباد لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، 25 ستمبر کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہم نے تمام آئینی، قانونی و جمہوری راستے اپنائے ہیں۔ لیکن یہاں پر سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد کوئی بڑا احتجاج نہیں کیا لیکن ہماری بات نہیں سنی جا رہی۔ آخری راستہ احتجاج کا ہوتا ہے اور ہم نے پرامن طریقے سے احتجاج کیا۔ چور دروازے سے آنے والے نہ جمہوریت کو مانتے ہیں اور نہ کسی انسان کی قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج اور دھرنے، اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا آئین میرا قانون مجھے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے لیکن اگر یہ پرامن احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے تو پھر یہ آئین سے اس کی شق ہی نکال دیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور ہم اس کے لیے پرامن طور پر ضرور نکلیں گے۔ یہ عمران خان کی بہنوں، رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو گرفتار کر کے تحریک کو ناکام کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا نہیں ہوں گے اور اس دفعہ لوگ بڑی تعداد میں نکلیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ چار سال میں ہمیں خوفزدہ نہیں کر پائے تو اب کیا کریں گے۔ لانگ مارچ ہر حال میں ہو گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 25 ستمبر کو لانگ مارچ سے متعلق تمام ترتفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔ ہم پرامن طور پر اسلام آباد رخ کریں گے اور ہمارے ہاتھوں میں کوئی چیز نہیں ہو گی۔ ہم مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں