بجلی صارفین کیلئے آئیسکو کا بڑا اعلان

آئیسکو
نظام کی نگرانی اور صارفین کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کا عمل جاری رہے گا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
آئیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ حکومت پاکستان اور وزارتِ توانائی کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد میں عارضی فرق پیدا ہونے کی صورت میں بھی کسی فیڈر سے منسلک علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

کمپنی نے بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام اور فیلڈ اسٹاف کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ نظام کی نگرانی اور صارفین کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

آئیسکو کے مطابق بارشوں اور دیگر موسمی حالات کے باعث بجلی کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کمپلینٹ اسٹاف فیلڈ میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

کمپنی نے بتایا کہ انفرادی شکایات، ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی سے متعلق دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ عملہ متحرک ہے۔

آئیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی خرابی یا کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست فیلڈ اسٹاف سے رابطہ کرنے کے بجائے متعلقہ کمپلیٹ سینٹر میں باقاعدہ شکایت درج کرائیں تاکہ اس کا بروقت اندراج اور ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

صارفین بجلی سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے 118 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں