پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ کا پلان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف
تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کرلی/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 19 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مرحلہ وار بڑھنے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی حدود میں موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا۔ پشاور، خیبر، نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک اٹک پل کو بند کریں گے، جبکہ ملاکنڈ، صوابی، مردان اور چارسدہ میں موٹروے کو بند کیا جائے گا۔ اسی طرح جنوبی اضلاع میں خوشحال گڑھ پر دھرنا دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پارٹی تنظیموں کو دھرنا دینے کے مقامات کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے، جبکہ حتمی حکمت عملی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے اجلاس کل پشاور میں طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مارچ، کے پی حکومت کی سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی

ہری پور میں حطار، خانپور، جھاری کس اور مکھنیال جبکہ ہزارہ موٹروے پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ ایبٹ آباد میں باریان، کوہالہ اور صوابی میں ٹوپی جبکہ ایم این موٹروے پر کیمپ کا تعین کیا گیا ہے۔

نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ اٹک پل، لکی مروت میں کنڈل اور کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کے مقامات پر کیمپ لگانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو کیمپ میں شرکت کرنے اور انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہر ضلع کیمپ کے شرکا کے لیے خوراک، پینے کے پانی اور دیگر اشیا کے انتظامات کرے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا فیصلہ اٹل ہے ، جب کہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کارکنوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق جہاں بھی مارچ کا راستہ روکا گیا، وہیں دھرنا دیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور سے مارچ کی قیادت کریں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں