پی ٹی آئی مارچ، کے پی حکومت کی سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے سرکاری افسران اور سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ افسران کو عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی سرکاری افسر کو مارچ میں شرکت کے لیے کہا جائے تو وہ فوری طور پر چیف سیکرٹری یا انسپکٹر جنرل پولیس کو آگاہ کرے۔

میمورنڈم کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس میں معاونت یا سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

حکومت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایسے کسی مارچ یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے اسلام آباد میں آزادانہ نقل و حرکت، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں، تعلیمی اداروں یا طبی سہولیات تک رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

ہدایات کے مطابق کسی بھی مارچ یا ریلی کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری، آلات، عوامی فنڈز یا دیگر سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جاسکیں گے۔

میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ کسی رکاوٹ یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن 091-9210068 بھی فراہم کردی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں