پاکستان کے درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدے
تفصیلات کے مطابق ان معاہدوں کا بنیادی اطلاق سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔ مختلف ممالک کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے تحت بغیر ویزا قیام کی مدت ایک ماہ سے تین ماہ تک مقرر کی گئی ہے۔
معاہدوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، مصر، ترکیہ، آذربائیجان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، نیپال اور ایران سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔
اس کے علاوہ روس اور ارجنٹائن سمیت دیگر دوست ممالک بھی ویزا فری معاہدوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے اسٹڈی پرمٹ صرف 2 ہفتے میں
حکام کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور تمام متعلقہ انٹری پوائنٹس کو تازہ ترین فہرست کے مطابق فوری اقدامات اور معاہدوں پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026 میں پاکستانی پاسپورٹ مزید تنزلی کے بعد دنیا بھر میں 183ویں نمبر پر آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 2023 میں 180ویں، 2024 میں 175ویں اور 2025 میں 174ویں نمبر پر تھا۔
رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کا مجموعی موبلٹی اسکور 42 بتایا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی شہری 42 ممالک میں پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
ان میں 9 ممالک ویزا فری، 29 ممالک ویزا آن ارائیول جبکہ 4 ممالک الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ای ٹی اے) کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔