وزیرا عظم فیول ریلیف پروگرام میں عوام کیلئے مزید سہولت

20 سال پرانی تمام موٹر سائیکلیں پیٹرول ریلیف اسکیم کے لیے اہل/فائل فوٹو
20 سال پرانی تمام موٹر سائیکلیں پیٹرول ریلیف اسکیم کے لیے اہل/فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی کو بھی اسکیم میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی پیٹرول ریلیف اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول ریلیف کی رقم پمپس کے اکاؤنٹس میں منتقل

اس فیصلے کے تحت پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکھنے والے افراد بھی مقررہ طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کروا کر پیٹرول ریلیف اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

وزیراعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اسکیم سے زیادہ سے زیادہ افراد کو مستفید کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں