پیٹرول ریلیف کی رقم پمپس کے اکاؤنٹس میں منتقل

پیٹرول ریلیف
868 پیٹرول پمپس کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 22 لاکھ 36 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول ریلیف کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، حکومت نے ریلیف فراہم کرنے والے پیٹرول پمپس کو 16 ستمبر کی فیول ریلیف کی رقم ادا کردی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریلیف فراہم کرنے والے 868 پیٹرول پمپس کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 22 لاکھ 36 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول ریلیف فراہم کرنے والے پیٹرول پمپس کے اکاؤنٹس میں رقم براہِ راست منتقل کی ہے، جبکہ وزارت پیٹرولیم، اوگرا اور مرکزی بینک ریلیف کے نظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپ مالکان کو ریلیف کی رقم ایک دن میں ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے ریلیف کی ادائیگی سے متعلق شکایت پر اوگرا اور وزارت پیٹرولیم نے معاملے کے فوری حل کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرول ریلیف کی ادائیگی کے عمل کی نگرانی جاری ہے تاکہ ریلیف فراہم کرنے والے پیٹرول پمپس کو مقررہ رقم بروقت ادا کی جاسکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں