عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

Crude Oil Prices
فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز کم ہوگئیں، سعودی عرب کی جانب سے سپلائی بحال کرنے کی کوششوں اور متبادل ترسیلی راستوں سے متعلق اطلاعات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی سپلائی میں بڑے پیمانے پر خلل کے خدشات کم ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 79 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد یہ تقریباً 104 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 70 سینٹ کمی کے بعد 101.20 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے ریڈ سی ایکسپورٹ مرکز ینبع سے خام تیل کی لوڈنگ متاثر ہونے اور ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث عالمی منڈی میں سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھے تھے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں چار ماہ کی بلند سطح کے قریب پہنچ گئی تھیں۔

تاہم سعودی عرب کی جانب سے پائپ لائن کی تقریباً نصف صلاحیت بحال کرنے کی کوششوں اور ایشیائی ریفائنرز کو اضافی خام تیل فراہم کرنے کے اقدامات نے مارکیٹ کے خدشات کم کیے ہیں۔ سعودی عرب متبادل راستوں کے ذریعے عالمی منڈی تک تیل پہنچانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتیں اب بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہیں، کیونکہ عالمی مارکیٹ حقیقی سپلائی میں مستقل بہتری کے شواہد کی منتظر ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

ایران کے پاسداران انقلاب سے متعلق ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع نے بھی سپلائی کے خدشات کو مکمل طور پر ختم نہیں ہونے دیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں