حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم کا آغاز، اوقات کار مقرر

دکانیں، بازار اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے اوقات مقرر/فائل فوٹو
دکانیں، بازار اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے اوقات مقرر/فائل فوٹو
Updated | Published September, 17 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایندھن کی بچت اور اضافی کفایت شعاری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور سرکاری ملازمین و وزرا کے بیرونِ ملک دوروں پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں سرکاری اخراجات کم کرنے اور ایندھن کی بچت کے لیے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے نان ای آر ای بجٹ میں 5 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ہر قسم کی نئی گاڑیوں اور پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزرا اور سرکاری ملازمین کے بیرونِ ملک دوروں پر پابندی

حکومتی اقدامات کے تحت وزرا اور سرکاری ملازمین کے بیرونِ ملک دوروں پر تین ماہ کے لیے مکمل پابندی ہوگی۔تاہم ناگزیر حالات میں بیرونِ ملک سفر کی اجازت ملنے پر وزرا اور سرکاری اہلکار صرف اکانومی کلاس میں سفر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

نوٹیفکیشن میں سرکاری اجلاسوں کے انعقاد سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق بین الاضلاعی اجلاسوں کے علاوہ دیگر تمام میٹنگز ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ سرکاری سطح پر کسی بھی قسم کے رسمی عشائیے کی میزبانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سیمینارز، کانفرنسز اور تقریبات پر پابندیاں

حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری فنڈز سے منعقد ہونے والے تمام سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر بھی مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی کی تقریبات اور دیگر فنکشنز میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

دکانیں، بازار اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے اوقات مقرر

حکومت کی جانب سے کاروباری مراکز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے اوقات بھی مقرر کردیے گئے ہیں۔

احکامات کے مطابق دکانیں اور بازار رات 9 بجے، جبکہ میرج ہالز اور مارکیٹس رات 10 بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

کن کاروباروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، پیٹرول پمپس اور آئی ٹی کمپنیاں بازاروں کی بندش سے متعلق احکامات سے مستثنیٰ ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدامات سرکاری اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں