سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
سونے کے نرخ کم ہو گئے/فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published September, 17 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر شہری کیلئے ہزاروں روپے، پنجاب حکومت بڑی پیشکش
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 309 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے پر پہنچ گیا تھا۔