ہر شہری کیلئے ہزاروں روپے، پنجاب حکومت بڑی پیشکش

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published September, 17 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پیش کش کی ہے کہ عوام پلاسٹک کی بوتلوں کے عوض، الیکٹرک بائیک اور اسکوٹی کے استعمال، دھویں والی گاڑی کی نشاندہی، درخت لگانے، سائیکل چلانے اور ماحول دوست دیگر اقدامات کرنے پر ہزاروں روپے پا سکتے ہیں۔

ماحول کو بہتر بنائیں ماحولیاتی آلودگی اور تباہ کن موسمیاتی اثرات کے باعث یہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت صرف ایک کلو خالی پلاسٹک کی بوتلیں جمع کر کے دیں اور اس کے بدلے 2500 روپے پائیں۔ ایک شہری زیادہ سے زیادہ 4 کلو پلاسٹک کی بوتلیں دے سکتا ہے، یعنی دس ہزار روپے کمانے کا سنہری موقع ہے۔ 

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹی کے استعمال پر شہری کو ایک لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔ 50 ہزار روپے ای بائیک کی خریداری پر جب کہ 50 ہزار روپے ای بائیک کو 6000 کلومیٹر تک چلانے کے بعد ادا کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا طریقہ بدل گیا، اب کیا کرنا ہوگا؟

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام میں دھوئیں والی گاڑیوں کی نشاندہی، زگ زگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے دھواں چھوڑتے بھٹوں کی اطلاع، بارش کے پانی کو محفوظ بنانا، 10 پودے لگانا سمیت 38 ماحول دوست پروگرام شامل ہیں، جن پر عمل کر کے شہری ہزاروں روپے با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں میں شریک کرنا اور آلودگی میں کمی کے لیے انفرادی کردار کو فروغ دینا ہے۔

گرین کریڈٹ پروگرام کے ذریعے شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ پلاسٹک کے کچرے میں کمی، شجرکاری، پانی کے تحفظ اور صاف ستھری ٹرانسپورٹ کے استعمال جیسے اقدامات اپنائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں