سانحہ پمز: واحد بچ جانے والی بچی بھی جان کی بازی ہار گئی

PIMS Hospital Incident
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 17 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں واحد زندہ بچ جانے والی نومولود بچی ایزل بھی جان کی بازی ہار گئی، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود بچی ایزل پری میچور پیدا ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے پمز اسپتال میں زیر علاج تھی۔ بچی کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور ڈاکٹرز کی جانب سے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

جاں بحق ہونے والی بچی کے والد وقاص نے بھی ایزل کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کے مطابق ایزل پیدائش کے بعد سے ہی اسپتال میں زیر علاج تھی اور اس کی طبی حالت مسلسل تشویشناک رہی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ایزل کی پیدائش مقررہ مدت سے تقریباً تین ماہ قبل، 6 ماہ اور 10 دن میں ہوئی تھی، نومولود بچی کا تعلق کشمیر سے بتایا گیا ہے۔

پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران نرس رضیہ نورین نے ایزل کو بحفاظت نکال کر اس کی جان بچائی تھی۔ واقعے کے بعد ایزل کو طبی نگرانی میں رکھا گیا، تاہم کئی روز زیر علاج رہنے کے باوجود وہ زندگی کی جنگ ہار گئی۔

ایزل کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سانحہ پمز کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ لواحقین اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے

پمز سانحے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں