وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اور نقل و حمل کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری اور نجی دفاتر میں ہفتے کے دوران چار روز کام کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت اور پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 روپے سستا پیٹرول: موٹرسائیکل سواروں کیلئے خوشخبری
سرکاری ملازمین کو روٹیشن کی بنیاد پر دفاتر بلانے کا فارمولا بھی زیر غور ہے، جس کے تحت ملازمین کے مختلف گروپس مقررہ دنوں میں دفتر سے کام کریں گے۔
اجلاس میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں کمی لانے کے لیے تقریباً 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے مختلف تجاویز کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔