انٹربورڈ کراچی کا بارہویں جماعت کامرس کے نتائج کا اعلان

کامیابی کا تناسب 55.36 فیصد رہا/فائل فوٹو
کامیابی کا تناسب 55.36 فیصد رہا/فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)انٹربورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کامرس ریگولر کی پہلی تینوں پوزیشن تابنیز کالج کی طالبات نے حاصل کی ہیں

کامرس ریگولر میں تابانیز کالج کی آمنہ عارف نے 993 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کامرس ریگولر گروپ میں اسی کالج کی طالبہ مناہل ندیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامرس ریگولر گروپ میں شفا عامر نے 969 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے مستقل رہائش کے نئے مواقع متعارف

کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں عریشہ ایاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، کامرس پرائیویٹ گروپ میں حفصہ بنت محمد عامر حنیف نے دوسری پوزیشن حاصل کی، کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں انوشہ بنت صلاح الدین کی تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 26 ہزار 432 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25 ہزار 528 امیدوار شریک ہوئے اور 14 ہزار 132 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 55.36 فیصد رہا، کامرس ریگولر میں 235 امیدوار اے ون گریڈ اور 1302 امیدواراے گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں