نئے صوبوں کے قیام پر ایم کیو ایم کا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

MQM Pakistan protest call
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 14 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کو عملی شکل دینے کیلئے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایوانوں اور سیاسی فورمز پر بات کرنے کے بعد اب سڑکوں پر اپنی طاقت دکھانے کا وقت آگیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے ان خیالات کا اظہار نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کے حوالے سے پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کراچی میں احتجاج اور ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ اور سیاسی فورمز پر اپنا مؤقف پیش کردیا ہے، اب اس مطالبے کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں نئے صوبوں کا مطالبہ سب سے پہلے ایم کیو ایم نے اٹھایا تھا، تاہم یہ مطالبہ صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے بھی نئے صوبوں کے قیام کی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

انہوں نے خواتین کارکنان کو پارٹی کی طاقت اور ہراول دستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ایم کیو ایم کا ساتھ نہ چھوڑنے والی خواتین نے ماضی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، شہر میں جبر کے دور میں بھی ایم کیو ایم کی خواتین سب سے پہلے سڑکوں پر نکلی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا علی امین گنڈا پور کو بڑا سیاسی جھٹکا

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آئندہ اتوار دن کے وقت کراچی کی سڑکوں پر ریلی نکالی جائے گی اور پہلے مرحلے میں ضلع وسطی میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے سندھ میں علیحدگی کے نعروں کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک بھی مہاجر زندہ ہے، سندھودیش نہیں بن سکتا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں