سعودی عرب پر حوثیوں کا حملہ ناقابل قبول، پاکستان کا مکمل حمایت کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 8 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حوثی گروپ انصاراللہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر اس نوعیت کے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حملوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کی کارروائیوں پر سعودی عرب کا دوٹوک پیغام، سنگین نتائج سے خبردار کردیا

شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

یار رہے کہ یمن کے حوثی گروپ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے گئے، جن میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، حملوں کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 73 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں