-- Improved GTM Lazy Load -->

پاکستان کی سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، ملک بھر میں آج 8 ستمبر کو یوم بحریہ منایا جارہا ہے

پاک بحریہ/فائل فوٹو
پاک بحریہ/فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published September, 8 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)جنگ ستمبر 1965 میں پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں اور بہادری کا لوہا منوایا، سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ دشمن کیخلاف اہم کارروائیاں انجام دیں، آپریشن دوارکا کو بحریہ کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے

کراچی سے تقریبا 350 کلو میٹر دور دوارکا کو بھارت کے دفاعی قلعے کی حیثیت حاصل تھی، ریڈار اسٹیشن سے بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کی جا رہی تھی، پاک بحریہ نے ریڈار اسٹیشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔7 جنگی جہازوں پر مشتمل پاک بحریہ کا جنگی بیڑا ریڈیو سگنلز کے بغیر آگے بڑھا، بحری فوج نے چند منٹ کےدوران بھارتی ریڈار سٹیشن مکمل تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد کے نیول ہیڈکوارٹرز میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےیادگارِشہداء پرحاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پاک بحریہ کےشہداء کی عظیم قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز،سیلرز،نیوی سویلینز اورشہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی،چیف آف نیول اسٹاف نےشہداء کےاہلِخانہ سےبھی ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ بحریہ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ وطن کی سمندری حدود، قومی مفادات اور بحری تجارت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں