گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ سامنے آگیا
فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ کی تجدید کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے، اب شہری سمارٹ فون کے ذریعے گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ تجدید کروا سکتے ہیں
نادرا کے مطابق شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے دفاتر کے چکر لگانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔
شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید کے لیے سب سے پہلے پاک آئی ڈی ایپ کھولیں اور ہوم اسکرین پر موجود "شناختی دستاویزات" کے آپشن پر جائیں۔
اس کے بعد "شناختی کارڈ " کے آئیکن پر کلک کریں اور اگلی اسکرین پر درخواست گزار کا انتخاب کریں۔
درخواست گزار منتخب کرنے کے بعد "تجدید " (ری نیو) آپشن منتخب کریں۔
ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق اپنی مطلوبہ معلومات درج کریں، ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں اور درخواست کا عمل مکمل کردیں۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل سہولت کا مقصد شہریوں کے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو مزید شفاف، تیز اور آسان بنانا ہے۔