کراچی کی سڑکوں پر دولہا دلہن اور باراتیوں کا ڈانس، ویڈیو وائرل

کراچی کی سڑکوں پر دولہا دلہن کا ڈانس/فائل فوٹو
کراچی کی سڑکوں پر دولہا دلہن کا ڈانس/فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published September, 7 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے مصروف شاہ فیصل پل پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب باراتیوں نے گاڑیاں روک کر سڑک پر جشن منانا شروع کردیا۔ دلہا دلہن نے بھی پل پر ہی رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی

رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ایک شادی کی بارات شاہ فیصل پل سے گزر رہی تھی کہ باراتیوں نے اپنی گاڑیاں سڑک پر روک دیں۔ اس کے بعد دلہن، دلہا، دوستوں اور رشتہ داروں سمیت دیگر افراد گاڑیوں سے باہر نکل آئے اور پل پر ہی ناچ گانا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دلہا اور دلہن کو پل پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک شخص پل کی دیوار پر چڑھ کر اس منظر کی ویڈیو بناتا بھی دکھائی دیتا ہے۔ باراتیوں نے پل کی ایک جانب ٹریفک روک کر جشن منایا جبکہ دوسری جانب سے گزرنے والے شہری حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ سامنے آگیا

ویڈیو ایک کونٹینٹ کریٹر نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی، جس کے بعد یہ دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے لگی۔ فوٹیج میں شاہ فیصل پل کے دوسری جانب گاڑیوں کی آمدورفت بھی دیکھی جاسکتی ہے، جبکہ ڈانس کے دوران وہاں سے گزرنے والے افراد کچھ دیر رک کر باراتیوں کا منفرد انداز دیکھتے رہے۔


کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں