پی ٹی آئی رہنما حما اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر/فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر/فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی، پراسیکیوشن نے بتایا کہ حماد اظہر کی نو مئی کو جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، حماد اظہر کے وکیل نے بتایا کہ نو مئی کو حماد اظہر گواجرانولہ میں تھے موقع پر موجود نہیں تھے

حماد اظہر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت جیو فینسنگ سے بھی ملزم کی لوکیشن چیک کر سکتی ہے، اس پر پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم مقدمے میں نامزد ہے، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے، ملزم کا فوٹو گرامٹک ٹیسٹ ،انتشار پھیلانے والا موبائل ریکور کرنا ہے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس جن سے انتشاری مہم چلائی گئی وہ بھی ریکور کرنے ہیں، وکیل حماد اظہر نے مؤقف اپنایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، فوٹو گرامٹک ٹیسٹ کرانے کےلیے تیار ہیں، مستقبل میں آنے والے شواہد کی بنیاد پر ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔

وکیل حماد اظہر نے کہا کہ ملزم ایک سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، انہیں جس انداز میں ہتھکڑیاں لگا کر، چہرے پر کپڑا ڈال کر لایا وہ بہت تکلیف دہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کی گرفتاری کا معاملہ، والدہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کہا کہ کسی سے وہ سلوک نہ کریں کہ زندگی میں جب دوبارہ ملاقات ہو تو اپ کو شرمندگی اٹھانا پڑے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا مگر لاہور پولیس کی جانب سے حماد اظہر کی باقاعدہ گرفتاری آج ڈالی گئی ہے۔

دوسری جانب حماد اظہر کی والدہ عشر اظہر نے لاہور ہائیکورٹ میں حماد اظہر کی بازیابی کے لیے درخواست کر دی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں