سستی ترین ائیر لائن کا کراچی سے مدینہ سفر کیلئے پروازوں کا آغاز

flyadeal Karachi Madinah Flights
فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی بجٹ ایئرلائن فلائی ڈیل نے کراچی اور مدینہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

سعودیہ گروپ سے وابستہ کم لاگت والی ایئرلائن نے اتوار کے روز مدینہ سے کراچی کیلئے اپنی پہلی پرواز کے ذریعے نئے روٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، نئی سروس کے تحت مدینہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن کے مطابق اس روٹ پر 186 نشستوں سے لیس آل اکانومی کلاس ایئربس اے 320 نیو طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ جدید طیارے میں مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف جدید خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مسافروں کیلئے ہر سیٹ پر یو ایس بی اے اور یو ایس بی سی چارجنگ پورٹس فراہم کی گئی ہیں، جبکہ طیارے میں بڑے اوورہیڈ بنز اور موڈ لائٹنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جس سے دورانِ سفر مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

خیال رہہے کہ مدینہ ریاض کے بعد سعودی عرب کا دوسرا شہر بن گیا ہے جو کراچی کے ساتھ فلائی ڈیل کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے براہِ راست منسلک ہوگیا ہے۔

نئی فضائی سروس کے آغاز کے بعد فلائی ڈیل کا پاکستان میں نیٹ ورک سات روٹس تک پھیل گیا ہے۔ اس پیش رفت سے کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافروں، خصوصاً عمرہ اور دیگر سفری مقاصد رکھنے والوں کیلئے مزید سفری آپشنز دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ایئرلائن کی جانب سے نئی سروس کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطوں کو وسعت دینے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں