یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Pakistan Air Force Day
فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے ان شاہینوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے ملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔

یوم فضائیہ کے موقع پر 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی اور قومی دفاع میں اس کے تاریخی کردار کو خصوصی طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے خلاف اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فضائی برتری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کا تاریخی کارنامہ بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، ایم ایم عالم نے ایک ہی فضائی معرکے کے دوران دشمن کے متعدد جنگی طیارے مار گرائے۔ انہیں صرف 30 سیکنڈ میں چار بھارتی طیارے تباہ کرنے کے منفرد کارنامے کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر بھی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے راشد منہاس شہید کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں:قاتلانہ حملے میں بی اے پی رہنما عبدالرحمان لانگو جاں بحق

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے بھی راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کیا، ان کی بہادری اور وطن کے دفاع کیلئے دی گئی قربانی آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں