نادرا کی طرف سے شہریوں کیلئے ایک اور سہولت متعارف
نادرا سنٹر/فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک)نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کسی بھی نادرا دفتر میں مطلوبہ وقت پر اپائنٹمنٹ بک کروانے کی سہولت دے دی
تفصیلات کے مطابق اس سہولت کا استعمال کرتے ہوئے شہری اپنے مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے آئیں اور باری کا انتظار کئے بغیر خدمات حاصل کریں
نادرا نے حال ہی میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن جاری کیا ہے جس میں ایف آئی اے شکایات سے لے کر ڈیجیٹل شناخت تک کی نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اس حوالے سے ترجمان نادرا سید شباہت علی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مذکورہ ایپ میں شہریوں کیلیے ایف آئی اے کو آن لائن شکایت درج کروانے، فیملی ریکارڈ درست کرنے، دستخط اپ لوڈ کرنے اور شناختی دستاویزات کی ڈیجیٹل سہولت سمیت متعدد اہم فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔