عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی 91.48 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے، جس میں 18 سینٹ یا 0.20 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح برطانوی برینٹ خام تیل 96.28 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا، جس کی قیمت میں 76 سینٹ یا 0.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ای پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
دوسری جانب اماراتی مربان خام تیل 103.30 ڈالر فی بیرل پر رہا تاہم اس کی قیمت میں 1.42 ڈالر یا 1.36 فیصد کمی ہوئی۔ عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 2.975 ڈالر فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، جس میں 6.2 سینٹ یا 2.13 فیصد اضافہ ہوا۔
رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت مجموعی طور پر 7.6 فیصد جبکہ امریکی تیل WTI کی قیمت تقریباً 10 فیصد بڑھی، مارکیٹ میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات نے قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔