ای پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

ای پاسپورٹ/فائل فوٹو
ای پاسپورٹ/فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان کے مطابق 7 ستمبر سے ملک بھر کے نادرا سینٹرز پر ای پاسپورٹ کی تجدید اور ری پرنٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے کراچی سمیت پاکستان بھر کے شہری مستفید ہوسکیں گے

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے ای پاسپورٹ کا اجرا، پاسپورٹ میں تبدیلی اور نئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجرا بدستور پاسپورٹ دفاتر سے ہی ہوگا۔

نادرا سینٹرز میں موجود پاسپورٹ کاؤنٹرز کو بھی بتدریج ختم کیا جائے گا جبکہ وہاں تعینات پاسپورٹ عملے کو واپس بلایا جائے گا۔ نادرا سینٹرز پر ای پاسپورٹ کی سہولت محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق جدید ای پاسپورٹ میں الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی، جس میں پاسپورٹ ہولڈر کا بائیومیٹرک اور ذاتی ڈیٹا محفوظ ہوگا۔ ای پاسپورٹ بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم( آئی سی اے او) کے مقرر کردہ عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

ای پاسپورٹ میں این ایف سی چِپ، لیزر اینگریونگ، انفراریڈ اور الٹرا وائلٹ سیکیورٹی فیچرز بھی شامل ہوں گے، جن کی مدد سے ہوائی اڈوں پر شہریوں کی شناخت اور تصدیق کا عمل مزید محفوظ اور تیز بنایا جاسکے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں