خیبرپختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرا دیا
فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد شہری موبائل فون پر آن لائن اپنا ڈرائیونگ لائسنس دکھا سکیں گے
پولیس کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شہری متعلقہ ایپ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے چند منٹ میں ای لائسنس موبائل اسکرین پر حاصل کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے پشاور کے تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کو قانونی دستاویز تصور کیا جائے اور موبائل فون پر ای لائسنس دکھانے والے شہریوں پر صرف لائسنس ساتھ نہ رکھنے کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع
سی ٹی او پشاور ڈاکٹر محمد زاہد کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ٹریفک پولیس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے شہریوں کو سہولت ملے گی اور ڈرائیونگ لائسنس کی دستیابی مزید آسان ہوجائے گی۔