تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

Ghotki Accident
فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے جا ٹکرائی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور سامنے موجود ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، تمام جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ سے بتایا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں، ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، تاہم امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد راستہ کلیئر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مٹیاری میں نہر کنارے بیٹھے 3 نوجوان ڈوب گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید معلومات اور جاں بحق افراد کی شناخت کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو اطلاع کردی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں