مٹیاری میں نہر کنارے بیٹھے 3 نوجوان ڈوب گئے

Matiari Canal Drowning
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 6 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) مٹیاری میں شوگر مل روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں نہر کنارے بیٹھے 3 نوجوان پانی میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے، حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ مٹیاری کے شوگر مل روڈ پر پیش آیا، جہاں تین نوجوان نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک وہ نہر میں جاگرے اور گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کو نہر سے نکال لیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتھک کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں نوجوان مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے نہر کے کنارے بیٹھے تھے۔

پولیس نے افسوسناک واقعے کی مزید تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں جبکہ حادثے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

واقعے کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہوگئے، مقامی افراد نے تین نوجوانوں کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

حکام کی جانب سے شہریوں کو نہروں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ہے، خصوصاً ایسے مقامات پر جہاں پانی گہرا ہو اور حفاظتی انتظامات موجود نہ ہوں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں