56 روز بعد معروف کوہ پیما علی شاہ کی لاش کے ٹو سے برآمد

Mount Everest rescue
فائل فوٹو
Updated | Published September, 5 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف کوہ پیما سید علی حیدر شاہ کی لاش 56 روز بعد فلک سر منی کے ٹو سے برآمد کرلی گئی، جس کے بعد طویل اور مشکل ریسکیو آپریشن بالآخر کامیاب ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق سید علی حیدر شاہ کی لاش کو ریسکیو ٹیم بیس کیمپ سے کالام منتقل کر رہی ہے، لاش کی منتقلی کیلئے ریسکیو ٹیم کو دشوار گزار پہاڑی راستوں اور سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو آپریشن پاک آرمی 6 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر عامر جمیل کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں سکردو کے چاگوری گروپ اور مقامی کوہ پیماؤں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

سید علی حیدر شاہ 11 جولائی کو فلک سر منی K2 سمٹ مکمل کرنے کے بعد واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے، تاہم دشوار گزار علاقے اور نامساعد موسمی حالات کے باعث ان کی لاش فوری طور پر برآمد نہیں کی جاسکی۔

متوفی کوہ پیما کی لاش کی تلاش اور ریکوری کیلئے اس سے قبل بھی دو مرتبہ ریسکیو آپریشن کیا گیا، تاہم دونوں کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

بالآخر تیسرے مرحلے میں پاک آرمی، مقامی کوہ پیماؤں اور سکردو کے چاگوری گروپ کی مشترکہ کوششوں سے 56 روز بعد سید علی حیدر شاہ کی لاش برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول چوری کی کوشش میں 37 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر متعلقہ ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ واقعے نے کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے خطرات اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں کی پیچیدگی کو بھی نمایاں کردیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.57 ▼ 0.30
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.24 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.88 ▼ 1.59
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487 ▲ 16,926
Gold 22K Per Tola 427,613 ▲ 15,515
Gold 21K Per Tola 408,176 ▲ 14,810
Gold 18K Per Tola 349,865 ▲ 12,694
Silver Per Tola 6,970 ▲ 301
Platinum Per oz (USD) 1,824 ▲ 89.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87 ▲ 3.27
Diesel HSD Per Litre 267.06 ▲ 67.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00 ▲ 5.36
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں