خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے
خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 5 2026 |
(ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف پھیلا دیا، لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دکانوں سے نکل آئے، علاقہ مکینوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر پناہ لی۔
زلزلے کے باعث جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔