پی ٹی آئی کا کراچی میں پورٹیبل جلسہ کرنے کا اعلان

PTI Karachi Jalsa
فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published September, 5 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں 6 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پورٹیبل جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہراہ قائدین پر جلسے کی تاحال اجازت نہ ملنے کے بعد پلان بی پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی ہے۔ پارٹی کی جانب سے تیار کیے گئے خصوصی ٹرکس پر موبائل اسٹیج، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ کا انتظام ہوگا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ٹرک پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پارٹی کے دیگر قائدین موجود ہوں گے، جبکہ دیگر ٹرکس پر بھی جلسے سے متعلق ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

پورٹیبل جلسے کے تحت ٹرک جہاں رکے گا، وہیں عارضی اسٹیج قائم کرکے پارٹی رہنماؤں کے خطاب کا انتظام کیا جائے گا۔ اس طرح اجازت نہ ملنے کی صورت میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی سیاسی سرگرمی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا مرکزی خطاب شاہراہ قائدین پر ہی متوقع ہے، تاہم اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو وہ ریلی کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرپورخاص میں کل پنک سکوٹیز تقسیم ہوں گی، شرجیل میمن

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 6 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، جلسے کی اجازت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر فہیم خان کی جانب سے متعلقہ حکام کو درخواست بھی جمع کرائی جاچکی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.57 ▼ 0.30
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.24 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.88 ▼ 1.59
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487 ▲ 16,926
Gold 22K Per Tola 427,613 ▲ 15,515
Gold 21K Per Tola 408,176 ▲ 14,810
Gold 18K Per Tola 349,865 ▲ 12,694
Silver Per Tola 6,970 ▲ 301
Platinum Per oz (USD) 1,824 ▲ 89.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87 ▲ 3.27
Diesel HSD Per Litre 267.06 ▲ 67.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00 ▲ 5.36
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں