میرپورخاص میں کل پنک سکوٹیز تقسیم ہوں گی، شرجیل میمن

Pink Scooties Sindh
فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ 5 ستمبر کو میرپورخاص میں پنک سکوٹیز تقسیم کی جائیں گی۔

شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں پیپلز بس سروس کی توسیع، ڈبل ڈیکر بسز، الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹیکسی سروس، پنک سکوٹیز اور بی آر ٹی منصوبوں سمیت مختلف سفری منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قمبر شہدادکوٹ سے لاڑکانہ روٹ پر پیپلز بس سروس جلد شروع کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد اور آپریشنل معاملات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

بریفنگ میں ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنل ماڈل اور سروس کے آغاز کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ نئے روٹس پر بس سروس شروع کرنے کیلئے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا دائرہ کار بڑھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر اور مؤثر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر ارشمہ کی فلیٹ سے لاش برآمد

شرجیل انعام میمن نے متعلقہ اداروں کو بی آر ٹی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں جدید سفری سہولیات کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آسکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں