لاہور: 25 سالہ ٹک ٹاکر ارشمہ کی فلیٹ سے لاش برآمد
پولیس کے مطابق ارشمہ اسلام پورہ کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون بیوٹیشن کا کام بھی کرتی تھی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بھی سرگرم تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا ہے تاکہ پوسٹمارٹم سمیت دیگر قانونی کارروائی مکمل کی جاسکے۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس خودکشی کے امکان سمیت دیگر ممکنہ وجوہات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ واقعے کے پس پردہ محرکات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اغوا کے بعد آگ لگا دی گئی
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے مزید بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے واقعے کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہوئے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ اور حالات کا تعین کیا جاسکے۔