کارساز حادثہ، نامزد ملزمہ نتاشا منشیات مقدمے میں عدم شواہد کی بنا پر بری

ملزمہ کے وکیل کے مطابق کیمیائی تجزیہ اورخون کے ٹیسٹ میں کہیں آئس نہیں پائی گئی /فائل فوٹو
ملزمہ کے وکیل کے مطابق کیمیائی تجزیہ اورخون کے ٹیسٹ میں کہیں آئس نہیں پائی گئی /فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)ملزمہ کے وکیل کے مطابق کیمیائی تجزیہ اورخون کے ٹیسٹ میں کہیں آئس نہیں پائی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا

یہ کیس اگست 2024 میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے سے متعلق ہے جس میں ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ عمران عارف اور ان کی 22 سالہ بیٹی آمنہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع سے گاڑی چلانے والی خاتون نتاشا کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا تھا اور ان کے خلاف قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس پرائیویٹ حج پیکج کتنے کا ہو گا؟ تفصیلات جانیے

تفتیش کے دوران سامنے آنے والے حقائق کے مطابق 19 اگست کو کارساز روڈ پر گاڑی بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ دوڑی تھی۔ بعد میں سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ خاتون نے پہلے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور فرار ہونے کی کوشش میں باپ بیٹی کی موٹر سائیکل کو روند ڈالا تھا۔

تفتیشی حکام کو موصول ہونے والی میڈیکل اور یورین رپورٹ میں آئس کے استعمال کے شواہد کی نشاندہی کے بعد 31 اگست کو ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کی قانونی کارروائی کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ستمبر 2024 میں انہیں 43 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی مل گئی تھی۔ ساتھ ہی سندھ ہائیکورٹ سے بھی منشیات کے کیس میں نتاشا کی ضمانت منظور ہوگئی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں