استعفیٰ دینا پڑے یا جانیں، سندھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فریال تالپور

Faryal Talpur
فائل فوٹو
Updated | Published September, 4 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی وحدت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چاہے اس کیلئے استعفیٰ دینا پڑے، رکنیت ختم ہو یا جان ہی کیوں نہ دینی پڑے۔

سندھ اسمبلی میں انتظامی یونٹس اور سندھ کی تقسیم کیخلاف تحریک التوا پر اظہار خیال کرتے ہوئے فریال تالپور نے جذباتی تقریر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے ساتھ کھڑی ہیں اور آئندہ بھی کھڑی رہیں گی، سندھ کی تقسیم کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سندھ صرف ایک خطہ نہیں بلکہ یہاں کے عوام، سندھیوں اور تمام آباد لوگوں کی دھرتی ہے، سب کا فیصلہ واضح ہے کہ سندھ کی وحدت کے معاملے پر نہ کوئی سمجھوتہ ہوگا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھپے کے بعد اب ہمارا نعرہ سندھ کھپے ہے، ہم بیرون ملک نہیں بھاگیں گے، ہمارے بڑوں کی قبریں اسی سرزمین پر ہیں اور مرنے کے بعد ہمیں بھی یہیں دفن ہونا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے جذباتی انداز میں کہا کہ اگر قیامت کے روز بے نظیر بھٹو ان سے سوال کریں کہ وہ اور ان کے والد سندھ کیلئے جانیں دے کر گئے تھے اور تم نے سندھ کو بیچ دیا تو وہ اس سوال کا کیا جواب دیں گی۔

فریال تالپور نے اپنے خاندان کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تالپوروں نے جنگیں اور لڑائیاں لڑی ہیں۔ میرپور کے میر شیر محمد تالپور کو سندھ کا شیر کہا جاتا تھا، جو ان کے شوہر کے دادا تھے اور سندھ کیلئے لڑتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد راحیل کامران شیخ مستعفی

بلدیاتی نظام کے حوالے سے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ سندھ میں مضبوط اور اچھا بلدیاتی نظام موجود ہے، تاہم اس میں مزید بہتری کیلئے بات ہوسکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں