پنجاب میں نہم کے نتائج نے سب کو حیران کردیا، 7 لاکھ 53 ہزار سے زائد طلبہ فیل
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں فیل ہونے والے طلبہ کی تعداد مجموعی طور پر نصف سے بھی زیادہ بنتی ہے، جبکہ کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد اس کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔
لاہور بورڈ میں 2 لاکھ 80 ہزار 676 طلبہ نے نہم جماعت کے امتحانات دیے، جن میں سے 1 لاکھ 50 ہزار 133 طلبہ فیل ہوئے۔ فیل ہونے والے طلبہ کی تعداد کے اعتبار سے لاہور بورڈ پہلے نمبر پر رہا۔
گوجرانوالہ بورڈ میں 2 لاکھ 49 ہزار 252 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 33 ہزار 286 طلبہ کامیاب نہ ہوسکے۔
فیصل آباد بورڈ میں 1 لاکھ 96 ہزار 656 طلبہ نے امتحان دیا، جبکہ 95 ہزار 948 طلبہ فیل ہوئے۔
راولپنڈی بورڈ میں 1 لاکھ 21 ہزار 739 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 76 ہزار 15 طلبہ فیل ہوئے۔
ملتان بورڈ میں 1 لاکھ 40 ہزار 675 طلبہ نے نہم کے پیپرز دیے، جبکہ 67 ہزار 374 طلبہ فیل ہوئے۔
اسی طرح بہاولپور بورڈ میں 1 لاکھ 5 ہزار 601 میں سے 64 ہزار 990، سرگودھا بورڈ میں 1 لاکھ 7 ہزار 782 میں سے 61 ہزار 857 اور ڈی جی خان بورڈ میں 1 لاکھ 6 ہزار 1 میں سے 54 ہزار 920 طلبہ فیل ہوئے۔
ساہیوال بورڈ میں 87 ہزار 93 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 49 ہزار 290 طلبہ فیل ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق فیل ہونے والے طلبہ کی سب سے زیادہ تعداد لاہور بورڈ میں رہی، اس کے بعد گوجرانوالہ اور فیصل آباد بورڈز کا نمبر آتا ہے۔
نہم جماعت میں طلبہ کی بڑی تعداد کے فیل ہونے کے اعداد و شمار نے تعلیمی معیار، امتحانی نظام اور طلبہ کی تعلیمی تیاری کے حوالے سے بھی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں