ہنگو: 2 گروپوں میں فائرنگ، جے یو آئی رہنما سمیت 3 افراد قتل
دونوں گروپ چاہتے تھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں ہو/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
ہنگو(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں ہسپتال کی تعمیر کے تنازع پر2 گروپوں میں فائرنگ میں جے یو آئی رہنما و سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کے مطابق تحصیل ٹل میں تھانہ ٹل کے علاقہ چھپری وزیران میں سرکاری (بنیادی مرکز صحت) ہسپتال کی تعمیر کے تنازعے پر گزشتہ روز دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فریق کے 2 افراد جبکہ دوسرے فریق کا 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی
ڈی پی او کے مطابق دونوں گروپ چاہتے تھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں ہو ،جاں بحق افراد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی رہنما و سابق تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤ زار وزیر بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پختونخوا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔