پنجاب اسمبلی میں سولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی صنعت کے فروغ کی قرارداد منظور

سولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی صنعت کے فروغ کی قرارداد منظور/فائل فوٹو
سولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی صنعت کے فروغ کی قرارداد منظور/فائل فوٹو
Updated | Published September, 1 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی نے صوبے میں مقامی سطح پر سولر پینلز اور جدید بیٹریز کی تیاری کی صنعت کے فروغ اور استعمال شدہ سولر پینلز و بیٹریز کی محفوظ ری سائیکلنگ اور تلفی کے لیے پالیسی اور قانون سازی کا مطالبہ کردیا

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن نادیہ کھر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،قرارداد میں حکومت پنجاب کی توجہ خراب اور زائد المیعاد سولر پینلز اور بیٹریز کی محفوظ تلفی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی جانب مبذول کرائی گئی۔

قرارداد میں نشاندہی کی گئی کہ ملک میں گزشتہ کچھ برسوں سے سولر پینلز کی تنصیب اور الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں استعمال شدہ بیٹریز اور سولر پینلز کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

تاہم ایوان کے مطابق استعمال شدہ یا زائد المیعاد بیٹریز اور سولر پینلز کی محفوظ تلفی اور ری سائیکلنگ کے لیے تاحال مؤثر پالیسی اور ضروری قانون سازی موجود نہیں، جو ماحول اور انسانی صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

قرارداد کے ذریعے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں بیٹریز کی محفوظ ری سائیکلنگ اور تلفی کے لیے جامع پالیسی تشکیل دے کر ضروری قانون سازی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دوہری شہریت والے سرکاری افسران کے خلاف قوانین سخت

ایوان نے مطالبہ کیا کہ زائد المیعاد سولر پینلز کو ایک مخصوص مقام پر جمع کرنے کا انتظام کیا جائے، جہاں قابلِ استعمال مواد کو ری سائیکلنگ کے لیے الگ کیا جائے جبکہ ناقابلِ استعمال کچرے کو ماحولیاتی اور انسانی صحت کے تحفظ کے اصولوں کے مطابق محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے۔

قرارداد میں شہریوں کی جانب سے استعمال شدہ سولر پینلز کو غیر محفوظ طریقے سے پھینکنے کو خلافِ قانون قرار دینے اور اس عمل پر جرمانہ عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

پنجاب اسمبلی نے حکومت پنجاب پر زور دیا کہ صوبے میں مقامی طور پر سولر پینلز اور جدید بیٹریز کی تیاری کی صنعت کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ توانائی کے شعبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل سے بھی مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں