ملازمین کیلئے خوشخبری،2 نئی پنشن سکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 1 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اہم اجلاس میں جہاں کارپوریشن کی بیکار پراپرٹی کی نیلامی کے شیڈول کی منظوری دی گئی، وہیں صنعت کاروں اور ملازمین کے لیے کئی بڑے فیصلے بھی کیے گئے ہیں

کارپوریشن کے ملازمین کی فلاح کے لیے جامع پنشن اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے 2 نئی پنشن اسکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان پنشن اصلاحات کو عمل میں لانے اور فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومتِ پنجاب سے ڈھائی ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔

اجلاس میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ ‘سندر ٹو’ کے کینسل شدہ پلاٹوں کے الاٹیز کے لیے ایک زبردست ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت الاٹیز کو کل بقایا جات کی ادائیگی پر 20 فیصد کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

ریلیف حاصل کرنے والے الاٹی کو 6 ماہ کے اندر فیکٹری کی تعمیر مکمل کرنا ہوگی جبکہ 2 سال کے اندر پیداوار کا باقاعدہ آغاز کرنا لازم ہوگا۔

اجلاس کے اختتام پر بورڈ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی اور تمام زیرِ التوا انتظامی امور کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں