ٹریفک وارڈن کی مبینہ غلطی،موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل سوار کو روکنے کے لیے بھاگتے ہوئے موٹر سائیکل کے آگے آ گیا/فائل فوٹو
ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل سوار کو روکنے کے لیے بھاگتے ہوئے موٹر سائیکل کے آگے آ گیا/فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published September, 1 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) شادمان کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے

تفصیلات کے مطابق شادمان میں ٹریفک وارڈن نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل سوار کو روکنے کے لیے بھاگتے ہوئے موٹر سائیکل کے آگے آ گیا۔

فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار کا سر ٹریفک وارڈن سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اور شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے زین نامی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ پانچ روز تک زیرِ علاج رہا تاہم پانچ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حادثے کے ذمہ داروں کے تعین اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں