سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے: فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 28 2026 |
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کی ملاقات ہوئی جس دوران علاقائی و عالمی صورتِ حال اور پاکستان کے سکیورٹی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کےلیے تعلیم، ہنر مندی، کاروباری صلاحیتوں کے فروغ اور حقائق پر مبنی تجزیے کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربات کو شاندار قرار دیا ہے۔