پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط،پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط

پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 /فائل فوٹو
پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 /فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے جب کہ دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کر دیے ہیں

جمعرات کو کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع راولپنڈی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کویت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی وفد میں شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، بعد ازاں پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کیے گئے جب کہ نئے معاہدے سے پاکستان اور کویت کے موجودہ فوجی تعاون کے فریم ورک کو مزید وسعت ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول ایگریمنٹ 2026، دفاعی تعاون کے معاہدے 2023 کے تحت قائم فریم ورک کا تسلسل ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان کویتی مسلح افواج کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا۔

پاکستان کویتی مسلح افواج کے اہلکاروں کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے میں بھی معاونت کرے گا جب کہ سرحدی انتظام اور دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون باہمی طور پر طے شدہ شعبوں تک مزید وسیع کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ تزویراتی مفادات پر مبنی ہیں۔
پاکستان اور کویت نے باہمی سلامتی، علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کویتی وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات

دوسری جانب کویت کے وزیرِ دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریان بھی وفد کے ہمراہ تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل مہارت اور خدمات کو سراہا۔

یہ ملاقات تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگی اور اس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں