پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، برٹش کونسل کا بڑا اعلان

اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ اسکیم برائے نوجوان خواتین و طالبات 2026-27/فائل فوٹو
اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ اسکیم برائے نوجوان خواتین و طالبات 2026-27/فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published August, 27 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) بریٹش کونسل نے اسکاٹش حکومت کے اشتراک سے اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ اسکیم برائے نوجوان خواتین و طالبات 2026-27 کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 ستمبر 2026 کر دی گئی ہے

اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد پاکستان میں مالی طور پر پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کا آغاز 2013 میں کیا گیا تھا اور اب تک اس کے تحت پاکستان بھر میں 25 ہزار سے زائد طالبات کو تعلیمی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔

بریٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس اسکالرشپ اسکیم کی بدولت 25 ہزار سے زائد خواتین اور طالبات کو اسکول اور یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ یہ پروگرام معیاری تعلیم کو زیادہ قابل استطاعت بنانے کے ساتھ نوجوان خواتین کیلئے نئے تعلیمی مواقع پیدا کر رہا ہے۔

اسکالرشپس پاکستان میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ جامعات میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرامز کرنے والی اہل طالبات کیلئے دستیاب ہیں۔ اسکالرشپ کیلئے تعلیم، زراعت و غذائی تحفظ، پائیدار توانائی، ہیلتھ سائنسز، موسمیاتی تبدیلی اور اسٹیم انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسٹیم مضامین میں بیچلرز اور ماسٹرز دونوں سطحوں پر درخواست دی جا سکتی ہے۔

اسکالرشپ کے تحت منتخب طالبات کی ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی جبکہ ضرورت کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹل کے اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ آن کیمپس ہاسٹل میں رہنے والی طالبات کو سال میں دو مرتبہ گھر اور یونیورسٹی کے درمیان سفر کے اخراجات بھی دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کی تشخیص کے بعد نعمان اعجاز نے کیا دعا مانگی؟

ماسٹرز کی طالبات کو اپنے تحقیقی کام کیلئے معیاری لیبارٹریز، آلات اور ضروری سہولیات تک رسائی کی غرض سے ریسرچ فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔پوسٹ گریجویٹ طالبات دو سالہ ماسٹرز یا ایم فیل پروگرام جبکہ انڈرگریجویٹ طالبات اہل شعبوں میں چار سالہ بیچلرز ڈگری پروگرام کیلئے اسکالرشپ حاصل کر سکتی ہیں۔

درخواست گزار کا پاکستانی شہری اور پاکستان میں مقیم ہونا ضروری ہے جبکہ اسے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی میں متعلقہ ڈگری پروگرام کیلئے داخلے کی تصدیق شدہ پیشکش بھی حاصل ہونی چاہیے۔

بریٹش کونسل نے اقلیتی برادریوں اور معذور افراد سے تعلق رکھنے والی طالبات کو بھی خصوصی طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی ہے۔

اسکالرشپ کیلئے درخواستیں 15 ستمبر 2026 تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اہلیت، درخواست کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات برٹش کونسل پاکستان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:

https://www.britishcouncil.pk/scotland-pakistan-scholarships-young-women-and-girls
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں