عمران خان کی ہسپتال منتقلی، حکومت کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
جسٹس شاہد وحید سربراہی میں جسٹس نعیم افغان جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 26 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومتی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو مرکزی کیس کیساتھ ہوگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ نظر ثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔
جسٹس شاہد وحید سربراہی میں جسٹس نعیم افغان جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہسپتال منتقلی، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست بھی 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست ان میں سب سے آخر پر دائر ہوئی۔