پمز ہسپتال کا واقعہ، سلمان اکرم راجہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ہوا ہمارے پاس بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ ایک بے حس نظام ہے، پورے نظام کا یہ چہرہ ہمیں نظر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایسے میں آپ کے سکول تباہ ہو جاتے ہیں، آپ کے ہسپتال تباہ ہو جاتے ہیں، عوام کو بھیڑ بکریاں بنا دیا گیا ہے، یہ ہمارے بچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ہمارے بچے ہیں جن کی شہادت ہوئی ہے۔
پمز ہسپتال میں پیش آنے والا افسوسناک واقعے پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے!!!😢 pic.twitter.com/iV2qZ5wQQM
— Wasim Al Waziri (@wasimwaziri804) August 26, 2026
واضح رہے آج صبح اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔ پمز ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔