رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ کے والد انتقال کر گئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری پی پی 97 چوہدری ثاقب خان چدھڑ کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں سیاسی، انتظامی، سماجی اور وکلا برادری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عمران محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، ایم پی اے سہیل خان اور سابق چیئرمین چوہدری ثقلین سجنکا سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
اس موقع پر سیکرٹری بار چوہدری شہزاد ممتاز اور سابق صدر بار چوہدری غلام شبیر شاہد بھی نماز جنازہ میں موجود تھے، علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات، معززین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
شرکاء نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔