پمز ہسپتال واقعہ: وزیراعظم کا شدید برہمی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریرف
وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر اجلاس کی صدارت کی/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 26 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریرف نے پمز ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے لیے تمام متعلقہ حکام کو وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا ، تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بھی پی ایم ہاؤس طلب کیا گیا ۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، دیگر ممبران میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، انکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

انکوائری کمیٹی کے سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریں گے جبکہ کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی اور ایس پی سٹی بھی شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

آئیسکو اور پمز ہسپتال کے افسران کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، انکوائری کمیٹی تحقیقات کے بعد 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، اگر کسی کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا، اگر واقعے میں میری غلطی ہوگی تو مجھے بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.10 ▲ 0.38
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.84 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 482,882 ▲ 3,676
Gold 22K Per Tola 442,641 ▲ 3,370
Gold 21K Per Tola 422,521 ▲ 3,217
Gold 18K Per Tola 362,161 ▲ 2,757
Silver Per Tola 7,244 ▲ 64
Platinum Per oz (USD) 1,892 ▲ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں